Aaj Logo

اپ ڈیٹ 20 نومبر 2020 06:16pm

قومی کرکٹر سہیل تنویر بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

کولمبو: پی ایس ایل پلے آف مرحلے میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے قومی کرکٹر سہیل تنویر بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ وہ ان دنوں لنکن پریمیئر لیگ میں شرکت کیلئے سری لنکا میں موجود ہیں، لیگ انتظامیہ نے ان کا ٹیسٹ لیا جو مثبت آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سہیل تنویر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر انہیں 10 روزہ آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے، وہ کینڈی ٹسکرز ٹیم کا حصہ ہیں۔

Read Comments