Aaj Logo

شائع 23 نومبر 2020 11:58pm

'کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے بہترین مواقع میسر کرناانتہائی ضروری ہے'

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی آبادی کی اکثریت نوجوانوں پر مشتمل ہے اور کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے بہترین مواقع میسر کرنا انتہائی ضروری ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے ملاقات کی۔ ملک میں کھیلوں کی سرگرمیوں سے متعلق مختلف انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی آبادی کی اکثریت نوجوانوں پر مشتمل ہے اور کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے بہترین مواقع میسر کرنا انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کو اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو مؤثر بنانے کیلئے سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کی۔

Read Comments