Aaj Logo

شائع 24 نومبر 2020 08:51pm

'پاکستان بھارت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرتا رہے گا'

پاکستان نے بھارت کو بے نقاب کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ عالمی برادری کو بھارت کے پرپیگینڈے سے گمراہ نہیں ہونے دے گا۔

اس حوالے سے دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے ایک بیان میں عالمی برادری بشمول اقوام متحدہ کے انسداد دہشتگردی کے نظام پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کے پیش کردہ بھارتی دہشت گردی کے ثبوتوں سے منسلک ڈوزیئر پر عمل درآمد کرنا شروع کرے۔

ریڈیو پاکستان

Read Comments