لاہور میں قومی ٹیم کے کھلاڑی اکمل برادران نے ڈیفنس کے نجی ہپستال کے باہر کامران اکمل کے سسر کو ایڈمٹ نہ کرنے پر احتجاج کیا، تاہم میڈیا پر خبر چلنے کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے کامران اکمل کے سسر کو ہسپتال میں داخل کر لیا گیا۔
38 سالہ قومی کرکٹر کامران اکمل کا کہنا تھا کہ ان کے سسر کو دل کا دورہ پڑنے پر تشویشناک حالت میں نجی ہسپتال لایا گیا جہاں ہسپتال انتظامیہ نے بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مریض کو داخل کرنے سے انکار کردیا تاہم میڈیا پر خبر چلنے پرمیرے سسر کو ہسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے۔
کامران اکمل کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ سے اپنے سسر کو داخل کرنے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کسی قسم کا موقف دینے سے انکار کردیا۔ کامران اکمل نے بتایا کہ ان کے سسر کو وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ کامران اکمل اس وقت کندھے کی انجری کے سبب قائداعظم ٹرافی میں حصہ نہیں لے رہے۔