Aaj Logo

شائع 02 مارچ 2021 08:55am

ویڈیو کانفرنس:صارفین کی معلومات چوری ہونے کا خدشہ، ایڈوائزری جاری

کورونا کے باعث جہاں ویڈیو کانفرنسنگ کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے وہاں ویڈیو کانفرنس پلیٹ فارمز کی آڑ میں صارفین کی معلومات چوری ہونے کا خدشہ بھی پیدا ہوگیا ہے۔

وفاقی حکومت نے صارفین کو ہیکرز کے حملوں سے بچانے کے لیے ایڈوائزری جاری کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہیکرز زوم، زوہو، سلیک اور گوگل میٹ سمیت دیگر ویڈیو پلیٹ فارمز کے ذریعے صارفین کی معلومات تک رسائل حاصل کرسکتے ہیں۔

ہیکرز ویڈیو پلیٹ فارمز کے کمزور پاس ورڈز اور کمزور سیکیورٹی سیٹنگز کا فائدہ اٹھا کر معلومات چرا سکتے ہیں۔

ایڈوائزری میں سفارش کی گئی ہے کہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کسی بھی قسم کی کلاسیفائیڈ انفارمیشن شئیر نہ کی جائے اور ویڈیو کانفرنسنگ سسٹم اور آپریشنل سسٹم کو اپ ڈیٹڈ رکھا جائے۔

ایڈوائزری میں غیر تصدیق شدہ نیٹ ورک ٹریفک کو روکنے کیلئے فائروال کے استعمال کی بھی سفارش کی گئی ہے، صارفین سے ورچوئل میٹنگ رومز میں خودکار جواب کے آپشن کو بند کرنے اور ہر ورچوئل میٹنگ روم کیلئے الگ الگ پن کوڈ بنانے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

Read Comments