Aaj Logo

شائع 03 مئ 2021 08:02pm

'پاکستان نے آئی ایم ایف سے سخت معاہدے کیے'

وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ پاکستان نےآئی ایم ایف کےساتھ بہت سخت معاہدے کیے ہیں تاہم آئی ایم ایف نےہمارے ساتھ کچھ زیادتیاں کیں جن کیلئےہمیں کھڑاہونا ہوگا دیکھنا چاہیئےآئی ایم ایف سےکیا ریلیف مل سکتا ہے،مہنگائی بڑھ رہی ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں وزیرخزانہ شوکت ترین نے شرکت کی ، بجٹ اسٹریٹیجی پیپرپربریفنگ دیتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہاکہ آئندہ سالوں میں4 سے5فیصد گروتھ بھی ناکافی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نےآئی ایم ایف کےساتھ بہت سخت معاہدے کیے ہیںآئی ایم ایف سےبات چیت کررہے ہیں دیکھنا چاہیئےآئی ایم ایف سےکیا ریلیف مل سکتاہے۔

وزیرخزانہ نےکہاکہ گزشتہ10سالوں میں ایف بی آرنےہراساں کیا وزیرخزانہ کےساتھ یہ برتاؤہوا توعام آدمی کےساتھ کیاہوتا ہوگا، ٹیکس نیٹ بڑھانےپرہی ہراساں کرنے کا سلسلہ بند ہوگا۔

انہوں نےکہاکہ معیشت میں استحکام نہیں ہے،قیمتوں کےتوازن اورزراعت پرتوجہ دینی ہوگی،ہاوسنگ سیکٹرپربھی توجہ کابھی بہت فائدہ ہوگا۔

انہوں نےکہاکہ پاکستان میں بنکنگ سیکٹرکاعمل دخل صرف33 فیصد ہےقرضوں کی مینیجمنٹ کرنےکی ضرورت ہے پسماندہ علاقوں کوپیسہ دیںگے۔

Read Comments