Aaj Logo

شائع 08 ستمبر 2021 11:23pm

وزیراعظم عمران خان سے ٹویوٹا کمپنی پاکستان کے وفد کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے ٹویوٹا انڈس موٹرزکمپنی پاکستان کے وفد نے ملاقات کی ہے ۔ وزیراعظم نے ٹویوٹا موٹرزکے فیصلے کوموسمیاتی تبدیلی سے نبردآزما ہونے اورملک میں روزگارکے وسیع مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے ایک قابل ذکراقدام قراردیا ۔

وزیراعظم عمران خان سے ٹویوٹا انڈس موٹرزکمپنی پاکستان کے وفد نے ملاقات کی ۔

اس ملاقات میں وائس چئیرمین شنجی یناگی اورچیف ایگزیکٹو آفیسرعلی اصغرجمالی شریک تھے۔

ملاقات میں وزیرخزانہ شوکت فیاض ترین ، وزیرصنعت و پیداوارخسرو بختیار، وزیرتوانائی محمد حماد اظہراورمتعلقہ سینئرافسران بھی شریک ہوئے ۔

وزیراعظم کوبتایا گیا کہ ٹویوٹا موٹرزہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی پیداوارکیلئے پاکستان میں 100 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کرے گا ۔ وزیراعظم نے ٹویوٹا موٹرزکے فیصلے کوموسمیاتی تبدیلی سے نبردآزما ہونے اورملک میں روزگار کے وسیع مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے ایک قابل ذکراقدام قراردیا ۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ بین الاقوامی آٹوایکسپورٹ مارکیٹ میں پاکستان کیلئے زیادہ سے زیادہ حصہ حاصل کریں ۔ وزیر اعظم نے گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی لانے کے حوالے سے ٹویوٹا موٹرزکے تعاون کوسراہا ۔ وزیرِاعظم نے ٹیکنالوجی ٹرانسفرکی اہمیت پرزوردیتے ہوئے کہا کہ مناسب قیمتوں پرمعیاری گاڑیوں کی پیداوارکے حوالے سے حکومت ہر ممکنہ معاونت فراہم کرے گی ۔

Read Comments