Aaj Logo

شائع 03 اگست 2022 11:43am

وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اہم اجلاس آج پھر ہوگا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا اہم اجلاس آج پھر ہوگا، جس میں کمیٹیوں کی سفارشات پیش ہوں گی۔

ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے بعد حکمراں اتحاد نے پی ٹی آئی کے خلاف سخت اقدامات کی منصوبہ بندی کرلی۔

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے پی ڈی ایم کے اجلاس میں تحریک انصاف کے خلاف ریفرنس دائرکرنے سمیت دیگر امور زیر بحث آئیں گے جبکہ عمران خان اوراہم رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے پر غور ہوگا۔

گزشتہ روز کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

اس حوالے سے سیاسی اور قانونی کمیٹیاں بنا دی گئیں، قانونی کمیٹی کے سربراہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور سیاسی کمیٹی کے سربراہ خورشید شاہ ہوں گے۔

وفاقی وزرا ءاعظم نذیرتارڑاورسید خورشید شاہ کی سربراہی میں قائم کمیٹیاں اپنی الگ الگ سفارشات پیش کریں گی۔

قانونی کمیٹی پی ٹی آئی کے خلاف قانونی کارروائی تجویز کرے گی جبکہ قانونی کمیٹی کی سفارشات کی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔

اجلاس میں دونوں وزراء شرکاء کو قانونی اورسیاسی اثرات پر بریفنگ بھی دیں گے ، ان کیمرہ ہونے والے اجلاس کے بعد اہم فیصلوں کے حوالے سے پریس بریفنگ بھی متوقع ہے۔

Read Comments