Aaj Logo

اپ ڈیٹ 06 اگست 2022 02:11pm

شفقت محمود ہنگامہ آرائی کیس میں بے گناہ قرار

لاہور کی سیشن عدالت نے لانگ مارچ کے دوران تؤڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس میں شفقت محمود کو بے گناہ قرار دے دیا۔

سیشن عدالت نے لانگ مارچ کے دوران تؤڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس میں عبوری ضمانت درخواست کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران پولیس نے شفقت محمود کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ ان کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے، جس پر شفقت محمود کے وکلا نے عبوری ضمانت کے لیے دائر درخواست واپس لے لی۔

عدالت نے عبوری ضمانت درخواست واپس لینے کی بنیاد پر درخواست خارج کرنے کا حکم سنا دیا۔

یاد رہے کہ شفقت محمود کے خلاف تھانہ اسلام پورہ اور فیکٹری ایریا پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

اس سے قبل، عدالت نے متعلقہ پولیس اسٹیشنز سے مقدمات کا مکمل ریکارڈ طلب کیا تھا۔ پولیس نے 25 مئی کو لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کے مقدمات درج کر رکھے ہیں۔

Read Comments