Aaj Logo

شائع 13 اگست 2022 03:30pm

این اے 31 ضمنی انتخاب: عمران خان نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرادئیے

پشاور سے قومی اسمبلی کے حلقہ اکتیس کی خالی نشست پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے پارٹی چئیرمین عمران خان نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔

اے این 31 کے سابقہ ممبر قومی اسمبلی حاجی شوکت علی نے بھی عمران خان کے ساتھ بطور کورنگ امیدوار کاغذات جمع کروائے۔

عمران خان کی جانب سے این اے 31 کے علاوہ این اے 22 مردان اور این اے 24 چارسدہ سے بھی کاغذات جمع ہوچکے ہیں۔

قومی اسمبلی کی خالی نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج بروز ہفتہ 13 اگست آخری دن ہے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنوں کی الیکشن کمیشن میں داخلے کی کوشش کی تاہم الیکشن کمیشن عملے نے دفتر کے اندر داخلے سے روک دیا۔

الیکشن کمیشن کے حکام کے مطابق جگہ کم ہونے کے باعث ورکرز کو اندر داخل ہونے نہیں دیا۔

یہ نشست پی ٹی آئی سے وابستہ قومی اسمبلی کے رکن شوکت علی کے استعفے کی منظوری کے بعد خالی ہوئی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے 25 ستمبر کو این اے 31 پر ضمنی انتخابات منعقد کروائے جا رہے ہیں۔

Read Comments