Aaj Logo

اپ ڈیٹ 19 اگست 2022 08:03pm

عمران خان ہر بات پر تماشا کرنے کے عادی ہیں: مریم اورنگزیب

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز گل سے ملاقات کیلئے عمران خان کے پاس عدالتی حکم نامہ نہیں تھا، عمران خان جھوٹ بولنے کے عادی ہیں، دوسروں پر الزام تراشی عمران خان کا وطیرہ ہے۔

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان 22سال سےالزامات کی سیاست کررہے ہیں، شہبازگل پر کوئی تشدد نہیں ہوا۔ شہبازگل پر تشدد ہوتا تو میڈیکل رپورٹ میں واضح ہوجاتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میڈیکل رپورٹ میں شہبازگل پرتشدد سے متعلق کوئی بات نہیں۔

اس سے قبل، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان نے22سال جھوٹ بول کرسیاست چلائی،عمران خان عدالتوں کوجواب دینے کیلئے تیارنہیں اور جو الزامات عمران خان لگاتے ہیں ان کے ثبوت پیش نہیں کرتے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان پارلیمنٹ اورمیڈیا کو جواب دینے کو تیار نہیں، وہ ہربات پرتماشا کرنے کے عادی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کوکونسی ایجنسیاں بریفنگ دیتی ہیں؟۔ شہبازشریف کےخلاف ہر حربہ استعمال کیاگیا لیکن یہ ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہ کرسکے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے چیئرمین پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ “عمران خان صبح، دوپہراور شام لوگوں کی پگڑیاں اچھالتے ہو اور پھر اداروں کو کہتے ہو مداخلت کرو، آپ کی کرسی بچائیں، آپ کی سیاست بچائیں اور اگر ادارے آپ کو بچانے نہیں آتے تو کہتے ہو نیوٹرل تو جانور ہوتا ہے”۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو سازش کے علاوہ کچھ بھی کرنانہیں آتا،ہم قانون کو ہاتھ میں لینے والوں میں سے نہیں ہیں۔

Read Comments