Aaj Logo

شائع 23 اگست 2022 04:21pm

سندھ ہائیکورٹ نے فوری بلدیاتی انتخابات کی درخواستیں مسترد کردیں

سندھ ہائیکورٹ نے سندھ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی الیکشن فوری کرانے کی درخواستیں مسترد کردیں۔

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں تاخیر کے معاملے پر سماعت کرتے ہوئےعدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے یقین دلایا ہے کہ بروقت انتخابات کرانے کے خواہاں ہیں۔

عدالت نے کہا کہ درخواست گزاروں نے بیلٹ پیپرز کی ٹیمپرنگ کا خدشہ ظاہر کیا، خدشات پر کسی ادارے کے کام میں مداخلت نہیں کی جاسکتی۔

عدالت نے بلدیاتی الیکشن فوری کرانے کی جماعت اسلامی اور پی آئی کی درخواستیں مسترد کردی۔

Read Comments