Aaj Logo

شائع 15 ستمبر 2022 09:36pm

اسنیپ چیٹ استعمال کرنے والوں کیلئے خوشخبری

اسنیپ چیٹ نے جولائی میں ایک نئی ویب ایپ کا اعلان کیا تھا جس میں پہلی بار اس پلیٹ فارم کو موبائل کے علاوہ ویب پر پیش کیا گیا تھا۔

تاہم آج اسنیپ چیٹ انتظامیہ کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ ویب ورژن جو پہلے صرف پیڈ صارفین کے لیے دستیاب تھا وہ اب تمام صارفین کے لیے پیش کردیا گیا ہے ۔

ایپ انتظامیہ نے بتایا کہ اس نئی خصوصیات کے ذریعے ڈیسک ٹاپ اور لیپ ٹاپ صارفین اسنیپ چیٹ ویب پر دوستوں کے ساتھ چیٹ اور ویڈیو کال کر سکتے ہیں۔

ویب ورژن صارفین کو ایک ہی ونڈو میں دوستوں کے ساتھ چیٹ اور ویڈیو کال کرنے کے لیے زیادہ جگہ فراہم کرتا ہے۔

کمپنی نے جولائی میں کہا تھا کہ سو ملین صارفین ہر ماہ اسنیپ چیٹ کا استعمال کرتے ہوئے دوسروں کو کال کرتے ہیں۔

اسنیپ چیٹ ویب کو ابتدائی طور پر اسنیپ چیٹ پلس سبسکرائبرز کے لیے ایک بڑی پیشکش کے طور پر پیش کیا گیا تھا جو فیچر کی رسائی کے لیے ماہانہ چند ڈالر ادا کرتے ہیں۔

Read Comments