Aaj Logo

شائع 06 اکتوبر 2022 02:51pm

ڈاکٹروں نے آصف زرداری کے آپریشن کی مخالفت کردی

وزیرخارجہ اور پیپلز پارٹی رہنما بلاول بھٹو زرداری نے جمعرات کے روز پریس کانفرنس کے موقع پر اپنے والد سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت کے بارے میں صحافیوں کے سوالات کے جواب دیے۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ ان کے والدکابیرون ملک سےآئےڈاکٹرزنے معائنہ کیا، ہمارا خیال تھا والد کی سرجری کرائی جائے، لیکن ڈاکٹرزکا کہناہےکہ سرجری نہ کرائی جائے۔

یاد رہے کہ آصف علی زرداری کے طبی معائنے کے لیے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم رواں ہفتے بیرون ملک سے پاکستان پہنچی تھی جس کے بعد اطلاعات آئی تھیں کہ آصف زرداری کو علاج کے لیے بیرون ملک منتقل کیا جا رہا ہے۔

Read Comments