Aaj Logo

شائع 13 مارچ 2024 12:04pm

دنیا کا پہلا اے آئی سوفٹ ویئر انجینیر آگیا، کیا کیا کرسکتا ہے؟

عالمگیر شہرت کی حامل ٹیک کمپنی کوگنیشن نے دنیا کا پہلا مصنوعی ذہانت والا سوفٹ ویئر انجینیر لانچ کردیا ہے۔

’ڈیون‘ لکھنے کے علاوہ ایک ہی پرامپٹ سے کوڈنگ کرنے کے علاوہ ویب سائٹ اور سوفٹ ویئرز بھی تیار کرسکتا ہے۔

کوگنیشن کا کہنا ہے کہ اس اے آئی سوفٹ ویئر انجینیر کو تیار کرنے کا مقصد اِسے انسانوں کی جگہ کام پر لگانا نہیں بلکہ کارکردگی بہتر بنانے میں اُن کی مدد کرنا ہے۔

مصنوعی ذہانت کی متعدد بڑی کمپنیوں کے انٹرویوز میں یہ اے آئی سوفٹ ویئر انجینیر کامیاب ہوچکا ہے۔ سوفٹ ویئر انجینیر سے متعلق بہت سے پیچیدہ سوالوں کے جواب اِس نے خاصی مہارت کے ساتھ بالکل درست دیے۔

کوگنیشن نے ایک ایکس پوسٹ میں بتایا کہ ’ڈیون“ موصول ہونے والی ہدایات کی روشنی میں کام کرتا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ’ڈیون‘ اسٹیٹ آف دی آرٹ یعنی جدید ترین ٹیکنالوجیز کی مدد سے بنایا گیا ہے۔

’ڈیون‘ نے اب تک کئی کام کیے ہیں۔ یہ انجینیرنگ سے متعلق بہت سے تمام امور انجام دیتا ہے۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ یہ اے آئی سوفٹ ویئر انجینیر سوچتا بھی ہے اور کسی بھی معاملے میں منصوبہ سازی بھی کرسکتا ہے۔ یہ اپنی غلطیوں سے سیکھ کر ہزاروں فیصلے کرسکتا ہے۔ غلطیوں سے سیکھنے کے وصف کی بدولت اس کی کارکردگی وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بہتر ہوتی جاتی ہے۔

Read Comments