Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں3لاکھ 57ہزار کے قریب اموات

اپ ڈیٹ 28 مئ 2020 08:09am
فائل فوٹو

نیویارک :کورونا وائرس سے دنیا بھر میں3لاکھ 57ہزار کے قریب اموات ہوگئیں جبکہ 58لاکھ افراد اب تک مہلک وائرس سے متاثرہوچکےہیں۔

امریکامیں صرف کورونا وائرس سے ایک لاکھ 2ہزارسے زائدافرادجان کی بازی ہارگئے۔

جنوبی امریکامیں برازیل اس وقت کورونا وائرس کا دوسرا بڑاگڑھ بن گیا ہے،جہاں 4لاکھ سے زیادہ کورونا کے کیسز ریکارڈ ہوئے اوراموات بھی بڑھ کر 25ہزار697ہو گئیں۔

اس کے علاوہ برطانیہ میں کورونا وائرس سے 37ہزار،اٹلی میں 33ہزار،فرانس میں 28ہزار اور اسپین میں 27ہزارسے زائداموات ہوچکی ہیں۔

کوروناوائرس کی وباء سپرپاورامریکاکیلئے نہایت تباہ کن ثابت

دوسری جانب کوروناوائرس کی وباء سپرپاورامریکاکیلئے نہایت تباہ کن ثابت ہورہی ہےکیسزبڑھنےاور ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

امریکا میں پہلا کیس 15فروری کورپورٹ ہواجبکہ پہلی ہلاکت  انتیس فروری کو ہوئی،3ماہ میں کورونا وائرس ایک لاکھ 2ہزار سے زائد جانیں نگل گیا جبکہ 17لاکھ45ہزار800سےزائد افراد وائرس کا شکارہیں۔

ماہرین کے مطابق،مئی میں یومیہ اوسطاً1400جبکہ اپریل میں یومیہ اوسطا2ہزارافرادکوروناسے ہلاک ہوئے۔

نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 29ہزار 400سےزائد  ہلاکتیں اور3 لاکھ 73ہزارسے زائد لوگ متاثر ہوئے۔

دوسری جانب کورونا کےباعث معاشی مشکلات کی شکار فضائی کمپنی بوئنگ نے 12ہزارملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کااعلان کردیا ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div