Aaj News

جمعرات, مئ 16, 2024  
07 Dhul-Qadah 1445  

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ڈھائی لاکھ سے زائد افراد ہلاک

اپ ڈیٹ 05 مئ 2020 07:48am
فائل فوٹو

نیویارک:کورونا وائرس نے تباہی مچادی،دنیا بھر میں ڈھائی لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 36لاکھ 30ہزار افراد مہلک مرض میں مبتلا ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث  امریکا کا حال سب سے براہے،جہاں  12لاکھ سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 24گھنٹوں میں 561افراد کی ہلاکت کے بعد امریکا میں مرنے والوں کی تعداد 69ہزار 159تک پہنچ گئی ہے۔

 یورپ میں بھی کورونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، اٹلی میں آج 195، اسپین میں 164 جبکہ فرانس میں 306افراد چل بسے۔

کورونا وائرس سے  برطانیہ میں آج 288افراد ہلاک ہوگئے، 24گھنٹوں کے دوران ایران میں 74، ترکی میں 64جبکہ سعودی عرب میں بھی آج 7اموات ہوئیں۔