دُھول وزن بڑھنے کا سبب بن سکتی ہے: تحقیق

شائع 13 جولائ 2017 01:58pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

یہ تو سنا تھا کہ دُھول سے لوگوں کو الرجی ہوتی ہےلیکن ایساآپ  پہلی بار سنیں گے کہ یہ وزن بڑھنے کی وجہ بھی ہے۔

امریکا میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق گھر میں موجود دُھول مٹی آپ کے وزن میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے۔

تحقیق کے مطابق گھر کی دُھول میں ہارمون کے تغیراتی کیمیکلز موجود ہوتے ہیں جو جسم میں موجود خلیوں کے چکنائی جمع کرنے کا سبب بنتے ہیں۔

دُھول کی تھوڑی مقداربھی   اگر بزریعہ سانس یا غذا کے جسم کے اند ر چلی جائے یا جلد کے زریعے جذب ہوجائے ، تو درج بالا اثر دِکھانے کیلئے کافی ہے۔

ذرائع کے مطابق ماہرین نے اندازہ لگایا ہے کہ بچے روزانہ تقریباً 50ملی گرام مٹی تک اپنے اندر لے جاتے ہیں۔

تجربے کیلئے 11گھروں سے دُھول کے نمونے لیے گئے اور لیبارٹری میں پرکھے گئے۔

تمام نمونوں میں سے سات نمونے ایسے تھے جن کے ایکسٹریکٹ ،میچور فیٹ سیلز اور ٹائی گلیسرائڈز میں تبدیل ہو گئے۔ صرف ایک نمونہ ایسا تھا جس کا کوئی پر کوئی اثر نہیں ہوا تھا۔

بشکریہ زی نیوز