مشہور اداکارہ کے دماغ میں ٹائم بم پھٹنے سے قبل روک لیا گیا
Daily mail بشکریہایک اداکارہ کی جان بچانے کیلئے سرجری کی گئی ہے تاکہ ان کے دماغ میں موجود 'ٹائم بم' کو روک لیا جائے۔ جس کے سبب کسی بھی لمحے ان کی موت واقع ہوسکتی تھی۔
مشیگن کی 36سالہ اینڈریا سائرون، جو ایک ماڈل بھی ہیں ، نے پانچ ماہ قبل محسوس کیا کہ ان کے کان میں پیدا ہونے والی بھنبھناہٹ کی آواز شدید سرسراہٹ میں تبدیل ہوگئی ہے۔
یہ بتائے جانے کے بعد کہ یہ سب الرجیز کا سبب ہیں، اینڈریا نے ای این ٹی اسپیشلسٹ سے مشورہ کیا جنہوں نے تصدیق کی کہ یہ زوردار سرسراہٹ کی آواز ان کی خون کی رگوں کی پھڑکنے کی ہے۔
اس سے سامنے آیا کہ مس سائرون دماغ میں آرٹیریوینس میل فارمیشن (اے وی ایم)کے ساتھ پیدا ہوئی تھیں۔یہ خون کی رگوں کا مجمع ہوتا ہے جو مہلک برین ہیمرج، خون جم جانے یا اسٹروک کا سبب بن سکتا ہے۔
دو مہینے قبل کی جانے والی پیچیدہ سرجری کے بعد اینڈریاجو میٹرکس اور فورڈ میں ماڈل تھیں اور شیورولٹ کی برانڈ ایمبسڈر رہی ہیں، اب صحتیاب ہورہی ہیں۔
یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ دو ہزار سے پانچ ہزار افراد میں سے ایک میں یہ حالت ہوتی ہے۔
اگر علاج نہ کرایا جائے تو اس کے سبب دماغ میں خون رِس سکتا ہے جس کے نتیجے میں 10سے 15 فیصد کیسز میں موت واقع ہوجاتی ہے۔
اب اینڈریا اے وی ایم اور اپنی علامات کے حوالے سے اس امید کے ساتھ آگاہی پھیلارہی ہیں کہ دوسرے لوگ اس 'ٹائم بم' سے بچ سکیں جس کے سبب وہ کسی بھی لمحے موت کی وادی میں جاسکتے ہوں۔
Daily mail بشکریہ
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔