پیدا ہوکر ماں کی جان بچانے والی معصوم بچی

شائع 24 اگست 2017 02:32pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

ایک  بچی ایسی حالت میں پیدا ہوئی جو دس لاکھ افراد میں سے ایک کو درپیش ہوتی ہے۔ اس بچی کے متعلق کہا گیا تھا کہ وہ ایک برس تک ہی جی سکے گی۔

بائیس ماہ کی وِلو رائی پورٹر کو انکلوزو سیل (آئی-سیل)ڈیزیزہے، جو ان کے سانس لینے، دل، ہاضمےاور جوڑوں کو متاثر کرتی ہے اور تین برس کی عمر ہونے سے پہلے ان کی موت واقع ہوسکتی ہے۔

دنیا بھر سے اس نوعیت کے محض 72کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

میڈیکل مسائل کے باوجود ،23سالہ والدہ کیٹی ہینسن نے اپنی بیٹی کو اپنا نجات دہندہ قرار دیاکیوں کہ ان کے حمل کے دوران لیے گئے اسکینز میں ڈاکٹروں نے ان میں سرویکل کینسر پایا تھا۔

ڈاکٹروں نے کیٹی کو حمل گِرانے کامشورہ دیا تاکہ ان کا علاج ہوسکے، لیکن کیٹی نے حمل کی مدت پوری کی اور پیدائش کے عمل کے بعد تین انچ کا کینسر زدہ سروکس ہٹ گیاتھا۔

وہ اب کینسر سے پاک ہیں اور اپنی بیٹی کی دائمی شکرگزار ہیں، جس کوانتہائی بیمار ہونے کے باوجود بھی  وہ خوش رکھتی ہیں۔یہاں تک کہ معمولی سی ٹھنڈ سے بھی بچی کی موت واقع ہوسکتی ہے۔

کیٹی، وِلو رائی کے ساتھ جتنی ممکن ہوسکے اتنی یادیں وابستہ کرنے کیلئے پُر عزم ہیں۔ وِلو نے چار ماہ قبل معمول کے برخلاف موما بولنا سیکھا ہے، لیکن اس بیماری میں مبتلا کچھ مریض خاموش ہی رہتے ہیں۔

Daily mail بشکریہ