دنیا کے 10 امیر ترین کرکٹرز کی کمائی جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

شائع 28 اگست 2017 12:15pm

mi

کسی زمانے میں اسپورٹس مین کی آمدنی اتنی بھی نہیں ہوتی تھی کہ وہ اپنے کھیل کے اخراجات بھی برداشت کرسکے لیکن اب وقت کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں اتنا پیسہ آگیا کہ اسپورٹس مین کی لائف بھی لگژوریئس لائف بن گئی۔

آج ہم آپ کو دنیا کے دس امیر ترین کرکٹرز کے بارے میں بتانے جارہے ہیں یقیناً آپ ان کی سالانہ کمائی کے بارے میں جان کر دنگ رہ جائیں گے۔

مائیکل کلارک

clarke

مائیکل کلارک آسٹریلیا کے سابق کپتان ہیں انہوں نے اپنے شاندار کیریئر میں آسٹریلیا کے لئے کئی فتوحات سمیٹیں۔ ان کی سالانہ آمدنی 2.9 ملین ڈالرز ہے۔

اے بی ڈیویلیئرز

ab

مسٹر تھری سکسٹی کے نام سے جانے والے جنوبی افریقی کپتان ابراہم بنجمن ڈیویلیئرز مخالف بولرز کے لئے خوف کی علامت سمجھے جاتے ہیں ان کی سالانہ مدنی 3.5 ملین ڈالرز ہے۔

یووراج سنگھ

yuvi

بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر یووراج نہ صرف اپنی جارح مزاج بیٹنگ سے شہرت رکھتے بلکہ اپنی آمدنی سے بھی لوگوں کے ہوش اڑا چکے ہیں ان کی سالانہ آمدنی 3.8 ملین ڈالرز ہے۔

گوتم گمبھیر

gambhir

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز گوتم گمبھیر جو کافی عرصے سے ٹیم سے تو باہر ہیں لیکن امیر ترین کرکٹرز کی فہرست میں اب بھی اپنا ڈیرہ جمائے بیٹھے ہیں۔ ان کی سالانہ آمدنی 5 ملین ڈالرز ہے۔

شاہد آفریدی

File Photo File Photo

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹار آل راؤنڈر بوم بوم آفریدی کے نام سے جانے والے شاہد خان آفریدی بھی دنیا کے امیر ترین کرکٹرز کی فہرست میں شامل ہیں ان کی سالانہ آمدنی 5.3 ملین ڈالرز ہے۔

شین واٹسن

shan-watson0000000000

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شین واٹسن بھی امیر ترین کرکٹرز کی فہرست میں شامل ہیں ان کی سالانہ آمدنی 5.5 ملین دالرز ہے۔

وریندر سہواگ

File Photo File Photo

وریندر سہواگ نے بھی اپنے کیریئر کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم کے لئے کئی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا ان کی سالانہ آمدنی 5.8 ملین ڈالرز ہے۔

کرس گیل

gayle

ویسٹ انڈیز کے جلاد بلے باز کرس گیل کے نام سے کون واقف نہیں دنیا بھر میں ٹی ٹوئنٹی لیگز میں اپنی دھاک بٹھانے والے گیل کی سالانہ آمدنی 7.5 ملین ڈالرز ہے۔

ویرات کوہلی

File Photo File Photo

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے جس طرح اپنے بلے سے رنز کے انبار لگائے ہیں اسی طرح انہوں نے اپنی کمائی کے ذریعے نوٹوں کے بھی انبار لگائے ہیں ان کی سالانہ آمدنی 24.9 ملین ڈالرز ہے۔

مہندرا سنگھ دھونی

فائل فوٹو فائل فوٹو

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کئی منفرد ریکارڈز کے حامل وکٹ کیپر بلے باز ایم ایس دھونی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی کرکٹرز کی فہرست میں ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہیں ان کی سالانی آمدنی 28.7 ملین ڈالرز ہے۔

Thanks to cricketflips