دنیا کے 10 امیر ترین کرکٹرز کی کمائی جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے
کسی زمانے میں اسپورٹس مین کی آمدنی اتنی بھی نہیں ہوتی تھی کہ وہ اپنے کھیل کے اخراجات بھی برداشت کرسکے لیکن اب وقت کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں اتنا پیسہ آگیا کہ اسپورٹس مین کی لائف بھی لگژوریئس لائف بن گئی۔
آج ہم آپ کو دنیا کے دس امیر ترین کرکٹرز کے بارے میں بتانے جارہے ہیں یقیناً آپ ان کی سالانہ کمائی کے بارے میں جان کر دنگ رہ جائیں گے۔
مائیکل کلارک
مائیکل کلارک آسٹریلیا کے سابق کپتان ہیں انہوں نے اپنے شاندار کیریئر میں آسٹریلیا کے لئے کئی فتوحات سمیٹیں۔ ان کی سالانہ آمدنی 2.9 ملین ڈالرز ہے۔
اے بی ڈیویلیئرز
مسٹر تھری سکسٹی کے نام سے جانے والے جنوبی افریقی کپتان ابراہم بنجمن ڈیویلیئرز مخالف بولرز کے لئے خوف کی علامت سمجھے جاتے ہیں ان کی سالانہ مدنی 3.5 ملین ڈالرز ہے۔
یووراج سنگھ
بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر یووراج نہ صرف اپنی جارح مزاج بیٹنگ سے شہرت رکھتے بلکہ اپنی آمدنی سے بھی لوگوں کے ہوش اڑا چکے ہیں ان کی سالانہ آمدنی 3.8 ملین ڈالرز ہے۔
گوتم گمبھیر
بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز گوتم گمبھیر جو کافی عرصے سے ٹیم سے تو باہر ہیں لیکن امیر ترین کرکٹرز کی فہرست میں اب بھی اپنا ڈیرہ جمائے بیٹھے ہیں۔ ان کی سالانہ آمدنی 5 ملین ڈالرز ہے۔
شاہد آفریدی
File Photoپاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹار آل راؤنڈر بوم بوم آفریدی کے نام سے جانے والے شاہد خان آفریدی بھی دنیا کے امیر ترین کرکٹرز کی فہرست میں شامل ہیں ان کی سالانہ آمدنی 5.3 ملین ڈالرز ہے۔
شین واٹسن
آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شین واٹسن بھی امیر ترین کرکٹرز کی فہرست میں شامل ہیں ان کی سالانہ آمدنی 5.5 ملین دالرز ہے۔
وریندر سہواگ
File Photoوریندر سہواگ نے بھی اپنے کیریئر کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم کے لئے کئی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا ان کی سالانہ آمدنی 5.8 ملین ڈالرز ہے۔
کرس گیل
ویسٹ انڈیز کے جلاد بلے باز کرس گیل کے نام سے کون واقف نہیں دنیا بھر میں ٹی ٹوئنٹی لیگز میں اپنی دھاک بٹھانے والے گیل کی سالانہ آمدنی 7.5 ملین ڈالرز ہے۔
ویرات کوہلی
File Photoبھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے جس طرح اپنے بلے سے رنز کے انبار لگائے ہیں اسی طرح انہوں نے اپنی کمائی کے ذریعے نوٹوں کے بھی انبار لگائے ہیں ان کی سالانہ آمدنی 24.9 ملین ڈالرز ہے۔
مہندرا سنگھ دھونی
فائل فوٹوبھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کئی منفرد ریکارڈز کے حامل وکٹ کیپر بلے باز ایم ایس دھونی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی کرکٹرز کی فہرست میں ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہیں ان کی سالانی آمدنی 28.7 ملین ڈالرز ہے۔
Thanks to cricketflips























اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔