دنیا کی 5 سب سے نشیلی اور خطرناک منشیات
دنیا کی سب سے نشیلی منشیات کونسی ہیں؟
یہ سوال سننے میں تو آسان لگتا ہے لیکن اس کا جواب اس بات پر منحصر ہے کہ آپ پوچھتے کس سے ہیں۔
اگر ماہرین کے نقطہ نظر سے دیکھیں تو کسی بھی نشیلی دوا کی طاقت کا انحصار اس کے نقصان پہنچانے کی صلاحیت ، اس کی قیمت اور دماغ کے ڈوپامن سسٹم کو چالو کرنے کی صلاحیت پر ہوتا ہے۔
اس معیار کو سامنے رکھتے ہوئے محققین نے دنیا کی 5 سب سے خطرناک اور نشیلی ادویات یعنی ڈرگس کو ترتیب وار واضح کیا ہے۔
٭ ہیروئن
ہیروئن کو محققین نے دنیا کی سب سے خطرناک منشیات قرار دیا ہے۔ جانوروں پر تجربات کے دوران اس نے دماغ کے ڈوپامن لیول کو 200 فیصد تک بڑھا دیا تھا۔
٭ کوکین
Carlos Villalon / Getty
یہ دماغ میں موجود پیغام پہنچانے والے نیورونزمیں براہ راست مداخلت کرتی ہے۔ یہ ڈوپامن سگنلز کو بند کردیتی ہے، جس سے دماغ غیر معمعلی طرز پر کام کرنا شروع کردیتا ہے۔
٭ نکوٹین
Thomson Reuters
یہ تمباکو میں پایا جانے والا اہم نشیلا مواد ہے ۔ جب کوئی سگریٹ نوشی کرتا ہے تو پھیپھڑےت اس مواد کو جذب کر کے خون کے زریعے دماغ تک پہنچا دیتے ہیں۔ خدشہ ہے تمباکو نوشی 2030 تک 8 ملین لوگوں کی جان لے لیگی۔
٭ باربیٹیوریٹس (ڈاؤنرز)
Wikimedia Commons
انہیں بلو بُلیٹس ، گوریلاز، نیمبیز ،باربز اور پنک لیڈیز کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ منشیات کی اس کلاس میں شامل ہے جو بے چینی دور کرنے اور نیند کی کمی کی دوائیوں میں استعمال ہوتی ہے۔ یہ دماغ کے کیمیکل سگنلز پر اثر انداز ہوتی ہے جس کے باعث دماغ کے کئی حصے کام کرنا بند کر دیتے ہیں۔
٭ الکوحل
Thomson Reuters
الکوحل دماغ کے ساتھ ساتھ پورے جسم کو نقصان پہنچاتا ہے۔ علامی اداراہ برائے صحت کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں 2 ارب لوگ الکوحل استعمال کرتے ہیں جبکہ 2012 میں ہی 3 ملین لوگ اس کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔
بشکریہ بزنس انسائیڈر



















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔