دنیا کی 5 سب سے نشیلی اور خطرناک منشیات

شائع 29 اگست 2017 05:42am

ز

دنیا کی سب سے نشیلی منشیات کونسی ہیں؟

یہ سوال  سننے میں تو آسان لگتا ہے لیکن اس کا جواب اس بات پر منحصر ہے کہ آپ پوچھتے کس سے ہیں۔

اگر ماہرین کے نقطہ نظر سے دیکھیں تو کسی بھی نشیلی دوا کی طاقت کا انحصار اس کے نقصان پہنچانے کی صلاحیت ، اس کی قیمت اور دماغ کے ڈوپامن سسٹم  کو چالو کرنے کی صلاحیت  پر ہوتا ہے۔

اس معیار کو سامنے رکھتے ہوئے محققین نے دنیا کی 5 سب سے خطرناک اور  نشیلی ادویات یعنی ڈرگس  کو ترتیب وار واضح کیا ہے۔

٭ ہیروئن

Heroin syringeFlickr/thomma

ہیروئن کو محققین نے دنیا کی سب سے خطرناک منشیات قرار دیا ہے۔ جانوروں پر تجربات کے دوران  اس نے دماغ کے ڈوپامن لیول کو 200 فیصد تک بڑھا دیا تھا۔

٭ کوکین

cocaineCarlos Villalon / Getty

یہ دماغ میں موجود پیغام پہنچانے والے نیورونزمیں  براہ راست مداخلت کرتی ہے۔ یہ ڈوپامن  سگنلز کو بند کردیتی ہے، جس سے دماغ غیر معمعلی طرز پر کام کرنا شروع کردیتا ہے۔

٭ نکوٹین

Cigarettes are seen during the manufacturing process in the British American Tobacco Cigarette Factory (BAT) in Bayreuth, southern Germany, April 30, 2014.  REUTERS/Michaela Rehle Thomson Reuters

یہ تمباکو میں پایا جانے والا اہم نشیلا مواد ہے ۔ جب کوئی سگریٹ نوشی کرتا ہے تو پھیپھڑےت اس مواد کو جذب کر کے خون کے زریعے دماغ تک پہنچا دیتے ہیں۔ خدشہ ہے تمباکو نوشی 2030 تک 8 ملین لوگوں کی جان لے لیگی۔

٭ باربیٹیوریٹس (ڈاؤنرز)

barbiturates pillsWikimedia Commons

انہیں بلو بُلیٹس ، گوریلاز، نیمبیز ،باربز اور پنک لیڈیز کے نام سے  بھی جانا جاتا ہے۔ یہ منشیات کی اس کلاس میں شامل ہے جو  بے چینی دور  کرنے اور نیند  کی کمی  کی دوائیوں میں استعمال ہوتی ہے۔ یہ دماغ کے کیمیکل سگنلز پر اثر انداز ہوتی ہے جس کے باعث دماغ کے کئی حصے کام کرنا بند کر دیتے ہیں۔

٭  الکوحل

Bottles of alcohol are seen at The Lord Cardigan pub in east London January 26, 2012.  REUTERS/Eddie Keogh Thomson Reuters

الکوحل دماغ کے ساتھ ساتھ پورے جسم کو نقصان پہنچاتا ہے۔   علامی اداراہ برائے صحت  کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں  2 ارب لوگ الکوحل استعمال کرتے ہیں  جبکہ  2012 میں ہی 3 ملین لوگ اس کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

بشکریہ بزنس انسائیڈر