آج کا دن کیسا رہے گا؟ 9 ستمبر2017

شائع 09 ستمبر 2017 04:37am

Today1

حمل (Arise)
آج آپ کے ستارے یہ بتارہے ہیں کہ آج آپ کیلئے اپنی سوچوں یا اپنے آپ کو مثبت رکھنا مشکل ہوگا جبکہ آپ مختلف فیصلے کرنے کی کوشش کرسکیں گے خاص کر اپنے پیار محبت یا ذاتی معاملات میں یہ سب کچھ سامنے آنے کی وجہ سے خود کو ذہنی طور پر متحرک رکھنا ناممکن ہوگا۔

 ثور (Taurus)

آج آپ کے دوستوں کو اپنے کاروباری منصوبوں کی تکمیل کیلئے آپ کی عملی مدد درکار ہوگی لیکن ان سب کاموں کی تکمیل کے بعد ہی آپ کو اس میں سے کچھ مفادات کا حصول نظر آسکے گا۔ اس کے علاوہ خود کو دوسروں کے فوائد کیلئے مختص کرنے سے پہلے ان کی حقیقت ضرور معلوم کرلیں۔

جوزا (Gemini)

آج آپ کے دن کا آغاز بہت بے چینی اور اضطراب بھرے جذبات سے ہونے کی وجہ سے کسی بھی کام میں دل نہ لگ سکے گا جس کے باعث آپ کو اپنے خیرخواہوں کی باتیں بھی بری لگنے لگیں گی اور انہی کی وجہ سے غلط فہمی بھی پیدا ہوسکتی ہے۔

سرطان (Cancer)

آج آپ کے ستارے آپ کو اس بات کی تنبیہ کررہے ہیں کہ آج کے دن آپ کو کچھ مزید نئی ذمہ داریاں قبول کرنے سے گریز کرنا چاہیئے کیونکہ آج آپ کی عملی صلاحیتیں اس طرح مؤثر ثابت نہیں ہوسکیں گی جس طرح ہمیشہ سے رہتی تھیں۔ اس کے علاوہ آج نئے فیصلے کرنے سے بھی گریز کریں۔

اسد (Leo)

آج آپ کے ستارے اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ آج آپ کی مزاجی کیفیت اس طرح متحرک نہ ہوسکے گی جس طرح ہمیشہ ہوتی ہے اور اسی کی وجہ سے آپ کا دل کسی بھی کام میں نہیں لگے گا اس کے علاوہ آج آپ کے لئے اپنے طے شدہ اہداف کا حصول بھی ممکن نہ ہوسکے گا۔

سنبلہ (Virgo)

آج آپ کی عملی سوچ اور صلاحیتیں معمول کے مطابق متحرک یا کارگر نہ ہونے کی وجہ سے آپ کو کسی بھی اہم فیصلے پر پہنچنے کی جلدی بالکل بھی نہیں کرنی چاہیئے ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے۔ اس کے علاوہ آج آپ شام میں اپنے دوستوں سے ملاقات کا پلان بنا سکتے ہیں اور ممکن ہے آپ کی ملاقات وہاں موجود ایسے فرد سے ہو جسے دیکھتے ہی آپ محبت میں گرفتار ہوجائیں۔

میزان (Libra)

آج آپ کے ستارے یہ بتا رہے ہیں کہ آج آپ کو کسی نئے کاروبار میں شمولیت کی دعوت مل سکتی ہے لیکن آپ کو اس بات کا دھیان رکھنا چاہیئے کہ نہ تو اسے فوری طور پر قبول کریں اور نہ ہی انکار کریں بلکہ آج اس کے بارے میں کوئی فیصلہ کرنے کی کوشش بھی نہ کریں۔

عقرب (Scorpio)

آج آپ کے ستارے یہ بتارہے ہیں کہ آج آپ زیادہ تر خوابوں اور خیالوں کی دنیا میں ہی کھوئے رہیں گے جس کی وجہ سے آپ کے بہت سے اہم معاملات نامکمل بھی رہ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ چونکہ آج آپ کی عملی صلاحیتیں اس طرح کام نہیں کررہی ہوں گی تو کسی نئے کام کے آغاز سے گریز کرنا ہی بہتر ہوگا۔

قوس (Sagittarius)

آج آپ کے ستارے بھی آپ کو اس بات کی تنبیہ کررہے ہیں کہ آج آپ کو ہر حال میں کسی بھی قسم کی محاذ آرائی سے خود کو بچانا ہوگا ورنہ اپنے ساتھ کام کرنے والے افراد اور ورنہ اپنے دوستوں کے ساتھ کسی نئی بحث کا دروازہ کھل جائے گا جس سے معاملہ تو تکار تک بھی پہنچ سکتا ہے۔

جدی (Capricon)

آج آپ کسی ایسی نئی کاروباری سرگرمی کا آغاز کرسکتے ہیں جس میں آپ کو بہت زیادہ مفادات نظر آرہے ہوں جبکہ آپ کی عملی صلاحیتیں مناسب اور بہتر انداز میں کام نہ کررہی ہوں گی۔ ایسی کیفیت میں آپ کو کسی اور وقت کا انتخاب کرکے ان کاموں کو انجام دینے کی کوشش کرنی چاہیئے۔

دلو (Aquarius)

آج صبح سے ہی آپ کے راستے میں بے شمار رکاوٹیں یا الجھنیں پیدا ہوسکتی ہیں اور اسی کی وجہ سے آپ کا طے شدہ شیڈول مکمل تبدیل ہوسکتا ہے۔ لیکن یاد رکھیں کہ جس طرح سے اچانک یہ سب رکاوٹیں یا مشکلات آپ کی کامیابی کی راہ میں آئیں گی اسی طرح باآسانی دور بھی ہوسکیں گی۔

حوت (Pisces)

آج آپ کسی وجہ سے ذہنی الجھاؤ کا شکار نظر آئیں گے اور اسی کی وجہ سے کسی بھی کاروباری فیصلے کو حتمی شکل دینا خاصا مشکل امر ہوگا اسی لئے اپنے آپ کو ایسی سرگرمیوں سے دور رکھیں نیز تعلیمی سرگرمیوں اور کاروباری ملاقاتوں کے لئے بھی آج کا دن مبارک ثابت نہ ہوگا۔

 نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔