آج کا دن کیسا رہے گا؟ 23 دسمبر 2017
فائل فوٹوحمل(Mar21-April19)
آج آپ کے ستارے اس بات کی جانب اشارہ کررہے ہیں کہ آپ کے لئے آج نئی ملازمت یا فائدہ مند کاروبار میں شمولیت کی پیشکش موصول ہونے سے آپ کی سوچوں کا رخ تبدیل ہوسکتا ہے۔ آپ دل و جان سے اس منافع بخش کاروبار میں شامل ہونا چاہیں گے مگر حالات آپ کے قابو میں نہ رہیں گے۔
ثور(April20-May20)
آج آپ کے لئے صبح میں ہی غیر متوقع طور پر کاروبار سے مالی فائدہ مل سکے گا۔ اس کے علاوہ ملازمت پیشہ افراد کو پارٹ ٹائم ایک اچھی ملازمت کی پیشکش موصول ہوسکتی ہے۔ لیکن آپ کے لئے بہتر ہوگا کہ اسے قبول کرنے سے انکار کردیں تاکہ آپ کی ہستی آپ سے ناراض نہ ہو۔
جوزا (May21-June21)
آج آپ کی کاروباری، سماجی یا پیشہ وارانہ زندگی میں اہم تبدیلیاں رونما ہوسکتی ہیں۔ آج آپ کے خیالات اور آئیڈیاز کو آپ کے ساتھیوں کے ساتھ سینیئرز بھی سراہیں گے۔ اس کے علاوہ یہ بھی ضروری ہے کہ احتیاطی تدابیر کو بروئے کار لاتے ہوئے صحت کے مسائل سے ہٹ کر خود کو متوازن بنانا ہے۔
سرطان (June22-July22)
آج آپ اپنی سماجی اور مالی کامیابیوں کے بارے میں جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ آپ کے لئے بہتر ہے کہ اس ساز گار اور مدد گار وقت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آگے بڑھیں مگر اس کام میں اپنی قسمت یا مقدر پر بھروسہ نہ کریں بلکہ اپنی عملی کاوشوں کو ترجیح دیں۔
اسد (July23-Aug22)
ایک لمبا عرصہ اور جذباتی تکلیفیں برداشت کرنے اور صبر آزما وقت گزارنے کے بعد آج غیر متوقع طور پر آپ کامیابی حاصل کرلیں گے کیونکہ عمومی حالات بھی آپ کے مددگار ہوں گے۔ آج کسی دوست کے بارے میں کوئی تبصرہ نہ کریں ورنہ دوست دلبرداشتہ ہوسکتا ہے۔
سنبلہ (Aug23-Sep22)
آج آپ کے لئے بھی بہت بہتر دن ہے کیونکہ آپ اپنے تمام گھریلو مسائل اور معاملات کو باآسانی نمٹا اور سلجھا سکتے ہیں خاص کر اس وقت جب آپ کی انتہائی فنکارانہ شخصیت اور خوبیوں کا اظہار دوسروں کے سامنے ہوتا ہے تو آپ کے بہت سے رشتے خود بخود بہتر ہوتے چلے جاتے ہیں۔
میزان (Sep23-Oct22)
آج زمانے کی رکاوٹوں اور بہت سی دشواریوں کے باوجود آپ جو بھی کام سرانجام دیں گے قدرت کی طرف سے اس میں آپ کے لئے کامیابی لکھ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ آپ کے راستے میں کوئی رکاوٹ بھی نظر نہ آئے گی۔ آج آپ کو مفادات حاصل کرنے کا موقع بھی مل سکے گا۔
عقرب (Oct23-Nov21)
آج آپ کے ستارے اس بات کی جانب اشارہ کررہے ہیں کہ بہت سی دلچسپ تبدیلیاں ہونے سے آپ کے دل کو اطمینان اور سکون مل سکے گا۔ آپ کی خفیہ صلاحیتیں اور انتہائی ذہانت بھری خوبیاں آپ کو اپنے سماجی اور پیشہ وارانہ شعبوں میں کامیابی حاصل کرنے میں مددگار ہوسکیں گی۔
قوس (Nov22-Dec22)
اگر آج آپ کو کہیں سے شراکت داری کی پیشکش موصول ہوتی ہے تو اسے بلا جھجک قبول کرلینا چاہیئے کیونکہ یہ موقع آپ کے لئے بہت منافع بخش ثابت ہوسکے گا۔ اس کے علاوہ موجودہ وقت کاروباری استحکام کےلئے بہت بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ منافع بخش بھی ہے۔
جدی (Dec23-Jan19)
آج بہت سے غیر متوقع واقعات دوپہر سے قبل ہی آپ کی نظروں کے سامنے ہوں گے۔ ان کے باعث آپ کے معمولات میں مکمل طور پر تبدیلی آجائے گی۔ اس کے علاوہ آپ کے مہمان جن کا تعلق دوسروے شہر سے ہوگا ایک مختصر سے نوٹس پر اچانک آسکیں گے۔
دلو (Jan20-Feb18)
آج آپ کی کسی اہم فرد سے ملاقات انتہائی کامیاب رہے گی اس کے علاوہ آج آپ کی صلاحیتوں اور اچھوتے آئیڈیاز کو سراہا جائے گا جبکہ آپ اپنی خوبصورت اور مدلل گفتگو سے پرائے لوگوں کو اپنا بنانے کا ہنر جانتے ہیں اور آپ یقینی طور پر آپ اس کا مظاہرہ بھی کریں گے۔
حوت (Feb19-Mar20)
آج صبح صبح اپنے گھر والوں کی ضروریات یا عزت کے لئے کچھ غیر ضروری اخراجات کرنا پڑیں گے اور اس کی وجہ سے آپ کو گھر والوں کی طرف سے شاباش ملنے کے ساتھ ساتھ آپ کے جذبے اور احساسات کو بھی سراہا جائے گا۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔