آج کا دن کیسا رہے گا؟ 14 جولائی 2018
حمل (Mar21-April19)
آج دن کے آغاز میں ہی کسی قریبی فرد کی جانب سے کسی نئے کاروبار میں شراکت داری کی پیشکش ہوسکتی ہے۔ آپ کو اسے قبول کرلینا چاہیئے چاہے اس میں نظر آنے والے فوائد کم ہی کیوں نہ ہوں لیکن بہتر ہوگا کہ اپنے پیاروں کے ساتھ مشاورت کرکے ہی کوئی حتمی فیصلہ کریں۔
ثور (April20-May20)
آج آپ کو اپنی روزانہ کی سرگرمیوں کے بارے میں فکرمند نہیں ہونا چاہیئے بلکہ اپنے سارے غم بھلا کر کامیابیوں کے حصول میں خود کو وقف کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ آج آپ اپنی سربلندی اور پیشہ وارانہ ترقی کی کوششوں میں مزید تیزی لانے میں کامیاب ہوسکیں گے۔
(May21-June21) جوزا
آج آپ کے جذباتی دباؤ کی وجہ سے آپ کے انجام دیئے گئے امور میں کوئی نہ کوئی خامی باقی رہے گی جسے دور کرنے کے لئے اپنے ساتھیوں کی مدد حاصل کرنے کی کوشش کریں ورنہ آپ میں بے چینی اور اضطراب بھی پیدا ہوسکتا ہے۔
(June22-July22) سرطان
آج آپ کو اپنی غیر حقیقی اور غیر متعلقہ سوچوں پر قابو پانا ہوگا اس کے بعد ہی موجودہ حالات کو مکمل توجہ اور گہرائی سے سمجھ سکیں گے۔ اس کے علاوہ اپنی توجہ کو قائم رکھنے کے لئے اپنے منصوبوں کو الگ الگ رکھنا ہوگا جبکہ ایک ساتھ کئی منصوبوں کو شروع کرنے سے بھی گریز کرنا ہوگا۔
(July23-Aug22) اسد
آج اگر آپ نے کسی نئے کاروبار کا منصوبہ بنا رکھا ہے تو اسے شروع کرنے سے قبل حقیقت پسندانہ سوچوں کو اپنانے کی کوشش کریں کیونکہ غیر حقیقی سوچوں اور جذباتیت کے ساتھ شروع کئے گئے منصوبے کامیاب نہ ہوسکیں گے۔
(Aug23-Sep22) سنبلہ
آج آپ کو اپنے ذہنی الجھاؤ اور بے یقینی پر قابو پانے کے لئے کافی محنت سے کام لینا ہوگا ورنہ آپ کی غیر حقیقی سوچیں آپ کی کارکردگی کو متاثر کرنے کے علاوہ آپ کے پرخلوص رشتوں پر بھی اثر انداز ہوسکتی ہے۔ اگر یہی کیفیات حاوی رہیں تو اپنے دوستوں کی ناراضگی کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔
(Sep23-Oct22) میزان
آج آپ کو نیا کاروبار شروع کرنے کا موقع مل سکتا ہے لیکن اپنی جذباتیت اور بے صبرے پن کی وجہ سے آپ اپنا قیمتی وقت ضائع کرسکتے ہیں جس کی وجہ سے اپنے ساتھی افراد کے ساتھ توتکار بھی ہوسکتی ہے۔ خود کو نوجوان افراد کے قریب رکھ کر ہی متحرک بنانے میں کامیاب ہوسکیں گے۔
(Oct23-Nov21) عقرب
آج آپ کو اپنے فرائض کی ادائیگی میں دشواری بھی پیش آسکتی ہے جبکہ گفت و شنید کی صلاحیت بہتر نہ ہونے کی وجہ سے آپ کو اپنی ذمہ داریوں کی تکمیل میں خفیہ رکاوٹوں کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔ ایسے میں آپ کی کارکردگی متاثر ہوسکتی ہے۔
(Nov22-Dec22) قوس
آج کسی کاروباری ناکامی کی وجہ سے آپ کا موڈ خراب ہوسکتا ہے لیکن مایوس نہ ہوں کیونکہ مایوس نہ ہوں کیونکہ کل نیا دن اور نئے مواقع آپ کے سامنے ہوں گے۔ اپنی بات چیت کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے علاوہ مالی قیاس آرائیوں سے گریز کریں۔
جدی (Dec23-Jan19)
آج آپ زیادہ بہتر موڈ میں نہ ہوں گے جس کی وجہ سے بہت سے ایسے مسائل سامنے آئیں گے کہ جن کا حل تلاش کرنا ضروری ہوگا اور یہ مسائل آپ کے گھر سے شروع ہوکر آپ کے کاروباری معاملات تک پہنچ سکتے ہیں۔ آج آپ کو اپنی شریک حیات کے ساتھ توتکار نہیں کرنی چاہیئے۔
دلو (Jan20-Feb18)
آج آپ کو اپنے وعدوں کی پاسداری ہر حال میں کرنی ہوگی اس کے علاوہ اپنے معمولات میں سے وقت نکال کر آرام کرنا ہوگا۔ آپ کو اپنے خیالات کا اظہار کرنے میں احتیاط کرنی چاہیئے۔ آپ کے لئے کسی قسم کی مالی قیاس آرائیوں کو پیش نظر رکھنا اپنے ساتھ ظلم کرنے کے مترادف ہوگا۔
حوت (Feb19-Mar20)
آج آپ کی عملی صلاحیتیں مناسب انداز میں متحرک نہ ہونے کی وجہ سے آپ ذہنی الجھاؤ کا شکار ہوسکتے ہیں جس کی وجہ سے اپنے قریبی ساتھیوں یا شریک کار کے ساتھ تلخ کلامی بھی کرسکتے ہیں جس کی وجہ سے آپ میں اضطرابی کیفیات پیدا ہونے کی وجہ سے آپ کی قوت برداشت بھی کم ہوسکتی ہے۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔