پاکستان کیخلاف پہلی سرجیکل اسٹرائیک ستمبر 2016میں کی گئی ،بھارتی جنرل کا دعویٰ
فائل فوٹونئی دہلی :بھارتی جنرل نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کیخلاف پہلی سرجیکل اسٹرائیک ستمبر 2016میں کی گئی تھی، مقبوضہ کشمیر کے علاقے اڑی میں 19بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد یہ اسٹرائیک کی گئی تھی۔
فروری 2019میں بھارت نے پاکستان پر سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ کیا،جو دنیا کے سامنے جھوٹا ثابت ہوا ،بھارتی جہاز تباہ ہوا، پائلٹ پکڑا گیا،دنیا میں جگ ہنسائی ہوئی لیکن بھارتی جنرلز کو شرم نہیں آتی۔
ایک اور بھارتی جنرل کا نیا جھوٹ سامنے آیا،ناردرن کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے دعویٰ کیا کہ پاکستان پر پہلی سرجیکل اسٹرائیک 2016میں کی گئی۔
جنرل رنبیر نے کہا کہ 2016میں 19بھارتی فوجی اڑی حملے میں مارے گئے،اس کے بعد ستمبر2016میں پاکستان کیخلاف پہلی سرجیکل اسٹرائیک کی گئی۔
بھارتی جنرلز اور سیاست داں پاکستان کیخلاف زہر اگلتے رہتے ہیں،تاہم ان کا جھوٹ ہر مرتبہ ان کے شرمندگی کے سوا کچھ نہیں لاتا۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔