مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈاؤن کو120 روز ہوگئے
فائل فوٹوسری نگر:مقبوضہ کشمیر میں مقبوضہ وادی آہوں کی سسکتی تصویربنی ہوئی ہے،کرفیواورلاک ڈاؤن کو 120روز ہوگئےجبکہ وادی میں بھارتی درندگی جاری ہے۔
جنت نظیرمقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت جاری ہے، روکاوٹوں اور بندش کو120روز ہوگئے۔کشمیریوں کی نقل وحرکت پرپابندی تاحال برقرار ہے۔
وادی میں خوراک اورادویات کا شدید بحران ہے ،سردموسم نےبھی جینا محال کررکھا ہے،انٹرنیٹ اورمواصلاتی ذرائع بند ہونے سے کشمیرکا دنیا سےرابطہ تاحال منقطع ہے۔
قابض فوج کی جانب سے نام نہاد سرچ آپریشن اوپکڑدھکڑکی آڑمیں مظلوم اور نہتےکشمیریوں کے قتل کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
بھارتی فوج نے گزشتہ ماہ 7افرادکو شہیدکیا جبکہ پیلٹ گنز اور شیلنگ82افرادزخمی بھی ہوئے۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔