اویغور مسلمانوں کے حقوق کی خلاف ورزی،چین پر پابندی کا بل منظور
فائل فوٹواویغور مسلمانوں کے ساتھ مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر امریکی کانگریس نے چین پر پابندی کا بل منظور کرلیا۔
اویغور مسلمانوں کے ساتھ مبینہ طوپر جبری سلوک پرامریکی کانگریس نے چین پر پابندیاں لگانےکے لیے بِل منظورکرلیا۔
ایوانِ نمائندگان میں 408 اراکین میں سے 407 نے بل کی منظوری دی۔
بل چین میں اویغور مسلمانوں کی عبوری نظر بندی، جبری سلوک اور ہراسگی کے خلاف منظور کیا گیا ہے۔
بل میں چینی حکومت کے ممبران اور خودمختار صوبے سنکیانگ میں کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری چین چوان گؤ پر مخصوص پابندیاں لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب چین کا ردعمل سامنے آگیا۔چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرے،امریکا نے سنکیانگ میں انسانی حقوق کی صورتحال کو جان بوجھ کر بدنام کیا۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔