کراچی میں سردی کی لہر برقرار،پارہ 9 ڈگری سینٹی گریڈ پرآگیا
فائل فوٹوکراچی میں سردی کی لہر برقرار ہے، پارہ 9 ڈگری سینٹی گریڈ پر آگیا ، محکمہ موسمیات نے سردی مزید بڑھنے کی پیشگوئی کردی۔
ملک کے دیگر شہروں کی طرح شہر قائد میں بھی پارہ نیچے آنے لگا،گزشتہ برس کی نسبت رواں سال کی سردی نے شہریوں کو ٹھٹھرادیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق،کم سے کم درجہ حرارت9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا،کراچی کے سرد موسم ایک بار پھر تیزی آگئی اس مرتبہ سردی زیادہ اثر دکھا رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق،شمال مشرق سے 10کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواچل رہی ہے،جس کے مزیدبڑھنےکامکان ہے۔
موسم کے اثرات شہر پر صبح سے ہی نمایاں ہو رہے ہیں،ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں شہریوں نے بھی گرم ملبوسات نکال لیے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 30 فیصد ہےآئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔