خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں آج سے بارش شروع ہونے کا امکان
فائل فوٹوپشاور:خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا جبکہ میدانی علاقوں میں آج سے بارش شروع ہونے کا بھی امکان ہے۔
چترال اور دیر میں برفباری کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو کئی مقامات پر تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبہ بھر کے پہاڑی علاقوں میں آج سے برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں بارش ہونے کا امکان ہے جو آئندہ منگل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ ریلیف نے ضلع انتظامیہ کو کسی بھی ہنگامی صورت سے نمٹنے کے لیے احکامات جاری کردیے ہیں۔
مقبول ترین


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔