کوئٹہ:پولیس اور اغواء کاروں میں فائرنگ کا تبادلہ،2اغواء کار ہلاک

اپ ڈیٹ 05 جنوری 2020 11:05am
فائل فوٹو

کوئٹہ میں پولیس اور اغواء کاروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2اغواء کار مارے گئے جبکہ مغوی بچے کو باحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ۔

 پولیس کے مطابق 2روز قبل کوئٹہ کے علاقے سے سیٹلائیٹ ٹاؤن سے اغواء ہونےوالے بچے کی بازیابی کے لیے اغواء کاروں کی موجودگی کی اطلاع پر مشرقی بائی پاس پر ایک گھر پر چھاپہ مارا تو وہاں موجود اغواء کاروں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی۔

جوابی کاروائی میں پولیس کی فائرنگ سے دونوں اغواء کار مارے گئے جبکہ ایک اغواء کار فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش کے لیےپولیس نے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ۔

مارے گئے حملہ آوروں کی لاشیں شناخت کے لیے سول اسپتال منتقل کر دی گئیں جبکہ بازیاب ہونے والے بچے کو والدین کے حوالے کردیا گیا ۔