بلوچستان ، خیبر پختونخوا ، پنجاب،بالائی سندھ میں بارش اور برفباری کا امکان
فائل فوٹواسلام آباد:محکمہ موسمیات نے بلوچستان ، خیبر پختونخوا ، پنجاب،بالائی سندھ ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پربارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کر دیا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ روز بارش کے باعث موسم سرد ہو گیا ہے ، شمالی علاقہ جات میں سخت سردی کی لہر جاری ہے ۔
پہاڑی علاقوں نے سفید چادر اوڑ لی، ندی نالے اور جھیل جم گئی، آزاد کشمیر میں باف باری کے باعث باغ تا لسڈنہ روڈ کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔
سب سے زیادہ سردی کالام میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی 15 تک پہنچ گیا ہے ،اسکردو منفی 13، بگروٹ منفی 8، مالم جبہ منفی 7، پاررا چنار منفی 6 اور راولا کوٹ میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، اس دوران شمالی بلوچستان میں موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید بارش اور برفباری کے باعث اتوار اور پیر کے دوران بلوچستان کے شمالی اضلاع کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ اور ملک کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔