رواں ہفتے پنجاب میں سی این جی کو دو روز کےلئے گیس بحال کرنے کا اعلان
فائل فوٹوسوئی ناردن گیس نے رواں ہفتے پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو دو روز کےلئے گیس بحال کرنے کا اعلان کردیا ۔ تمام سی این جی سٹیشن کو منگل اور جمعہ سی این جی فراہم کی جائے گی۔
پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔سوئی ناردرن گیس کے مطابق اس ہفتے سی این جی اسٹیشنز کو دو دن گیس بحال کی جائے گی ۔
ترجمان سوئی گیس کے مطابق تمام سی این جی سٹیشن کو رواں ہفتے منگل اور جمعہ کے روز صبح 8 سے شام 8 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی ۔
گیس سپلائی کی بندش کا فیصلہ ماحولیاتی تبدیلی کے نتیجے میں دسمبر میں پڑنے والی ریکارڈ سردی کے باعث کیا گیا تھا۔تاہم اگلے ہفتے کےلئے گیس فراہمی کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
مقبول ترین











اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔