رواں ہفتے  پنجاب  میں سی این جی کو دو روز کےلئے گیس بحال کرنے کا اعلان

شائع 06 جنوری 2020 01:38pm
فائل فوٹو

سوئی ناردن گیس نے رواں ہفتے  پنجاب بھر  میں سی این جی اسٹیشنز کو دو روز کےلئے  گیس بحال کرنے کا اعلان کردیا ۔ تمام سی این جی سٹیشن کو منگل اور جمعہ سی این جی فراہم کی جائے گی۔

پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔سوئی ناردرن گیس کے مطابق اس ہفتے سی این جی اسٹیشنز کو دو دن گیس بحال کی جائے گی ۔

ترجمان سوئی گیس کے مطابق تمام سی این جی سٹیشن کو رواں ہفتے منگل اور جمعہ کے روز  صبح 8 سے شام 8 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی ۔

گیس سپلائی کی بندش کا فیصلہ ماحولیاتی تبدیلی کے نتیجے میں دسمبر میں پڑنے والی ریکارڈ سردی کے باعث کیا گیا تھا۔تاہم اگلے ہفتے کےلئے گیس فراہمی کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔