وزیر اعظم کا آسٹریلوی ہم منصب کو خط ، آتشزدگی سےجانی نقصان پراظہار افسوس

اپ ڈیٹ 14 جنوری 2020 11:02am
فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے آسٹریلوی ہم منصب اسکاٹ موریسن لکھا جس میں انہوں نے آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے جانی و مالی نقصان پر افسوس کااظہار کیا ۔

وزیراعظم عمران خان نے آسٹریلیا کے ہم منصب اسکاٹ موریسن کو لکھے خط میں  آسٹریلیا کے جنگلات میں آگ سے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت پاکستان اور عوام کو آسٹریلوی عوام کے ساتھ ہمدردی ہے۔

 وزیراعظم عمران خان نے آسٹریلوی وزیراعظم کو پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا کی مدد کرنے کے لیے تیار ہے ، امید ہے آسٹریلوی عوام اس مشکل پر قابو پالیں گے۔

 وزیرِ اعظم نے کہا کہ  دنیا کو ماحولیاتی تبدیلی اور چیلنجزبارے آگاہ کرتا آ رہا ہوں ، ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج کا مقابلہ کوئی ایک ملک نہیں کر سکتا۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کہ یہ بحران پوری دنیا کو ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کا مل کر مقابلہ کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔