سوات میں مکان کی چھت گرگئی،ملبے تلے دب کر 4افراد جاں بحق
فائل فوٹوسوات کے علاقے مینگورہ میں مکان کی چھت گرگئی ، ملبے تلے دب کر 4افراد جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے ،لاشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا ۔
مینگورہ کے محلہ خونہ گل میں زیرتعمیر مکان کی چھت گرگئی،جس کے باعث ملبے تلے دب کرایک ہی خاندان کے 4افراد جان سے گئے،جاں بحق میں میاں ،بیوی اور 2بچے شامل ہیں جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مکان پردوسری منزل تعمیرہورہی تھی جس کےباعث مکان کی چھت گری۔
امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو ملبےسے نکال کرسیدوشریف اسپتال منتقل کردیا ۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔