اثاثہ جات کیس :حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع
فائل فوٹولاہور:احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کردی۔
لاہور کی احتساب عدالت کے ایڈمن جج چوہدری امیر محمد خان نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس پر سماعت کی،اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو کوٹ لکھپت جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔
نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے ریفرنس دائر کرنے سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی، جس پر عدالت نے تفتیشی افسر کو ریفرنس جلد دائر کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کرتے ہوئے 31جنوری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔