چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری، پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم

اپ ڈیٹ 17 جنوری 2020 12:09pm
فائل فوٹو

اسلام آباد:چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری پر کوئی فیصلہ نہ ہوسکا ، پارلیمانی پارٹی کا ایک اور اجلاس بے نتیجہ  ختم ہوگیا، اجلاس میں نئے نام بھی سامنے نہیں آئے ۔

چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے 2ممبران کی تقرری کا معاملہ سلجھ نہ سکا ،پارلیمانی کمیٹی کا آج ہونے والا 11واں اجلاس بھی بے نتیجہ ختم  ہوگیا۔

 چیئرمین پرسن شیریں مزاری کی زیرصدارت پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا ، آدھا گھنٹہ جاری رہنے والے ان کیمرہ اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری کے حوالے سے غورکیا گیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اعظم سواتی نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنرکے نام بند لفافے میں ہیں،جو پیر کے روز ہونے والے اجلاس میں پیش کردیئے جائیں گے،آئندہ اجلاس میں ناموں پر اتفاق نہ ہونے کی صورت میں نئے فارمولے پرغور کیا جائے گا۔

 سینیٹر مشاہد اللہ نے کہاکہ حکومت نے ابھی تک ناموں کا تبادلہ نہیں کیا تاہم معاملے پر اتفاق رائے کے قریب ہیں۔

 اپوزیشن کا کہنا ہے کہ پہلے حکومت کی جانب سے اور پھر اپوزیشن کی جانب سے نام دیئے جائیں گے۔