فواد چوہدری کا وزیراعظم کو خط، اہم معاملات پر نوٹس لینے کی اپیل
فائل فوٹواسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ کر اہم معاملات پر نوٹس لینے کی اپیل کر دی۔
وفاقی وزیرفواد چوہدری نے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھ کر اضلاع کے فنڈز پر توجہ دلائی ۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ہر صوبہ آرٹیکل 140 اے کے تحت لوکل گورنمنٹ سسٹم، سیاسی ،انتظامی اورمالی ذمہ داریاں مقامی حکومتوں کومنتقل کرنے کا پابند ہے جبکہ صوبے مسلسل آئین کے آرٹیکل 140 کی خلاف ورزی کررہے ہیں، اضلاع کو فنڈز منتقل نہیں کئے جا رہے۔
وفاقی وزیر نے تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے بھی صوبائی فنانس کمیشن ایوارڈ کا ابھی تک اعلان نہیں کیا، اضلاع کو حصہ نہ ملنے سے ضلعی سطح پر مسائل بڑھ رہے ہیں۔
فواد چوہدری نے خط میں مضبوط لوکل ،گورنمنٹ سسٹم کے لئے وسائل کی منصفانہ تقسیم کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔