امریکی نائب وزیر خارجہ کی آج سے عسکری وسیاسی قیادت سے ملاقاتیں شروع
فائل فوٹواسلام آباد:پاکستان کے دورے پر آئی امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کی آج سے باقاعدہ پاکستان کی عسکری و سیاسی قیادت سے ملاقاتیں شروع ہوگئیں، ایلس ویلز کے ہمراہ ایک تجارتی وفد بھی آیا ہوا ہے۔
امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز وزارت پہلے وزارت تجارت اور وزارت خزانہ کا دورہ کریں گی ،وزارت خزانہ کے حکام سے ملاقات میں پاکستان کی مالی اور مالیاتی ضروریات پر بات ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں امریکی تعاون اور حمایت طلب کرے گا۔
امریکی نائب معاون وزیر خارجہ کی وزارت داخلہ میں حکام سے ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور کارروائیوں پر بات ہو گی، پاک امریکا تعاون کے نکات زیر غور آئیں گے، وزارت داخلہ کی جانب سے کالعدم تنظیموں کے خلاف اقدامات پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔
امریکی نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز کی منگل کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گی،پاک امریکا تعلقات، افغان مفاہمتی عمل اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع دفتر خارجہ کے مطابق سکریٹری خارجہ سہیل محمود اور ایلس ویلز کے درمیان مذاکرات بھی کل ہی ہوں گے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔