خیبرپختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں برفباری اور بارش کی پیشگوئی
فائل فوٹواسلام آباد:ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر جاری ہے ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض مقامات پر مزید برفباری اور بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کر دی گئی۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی اور بالائی علاقوں میں سخت ٹھنڈ کا راج جاری ہے، شمالی علاقہ جات میں خون جما دینے والی سردی کی لہر برقرار ہے۔
سب سے زیادہ سردی اسکردو میں منفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی، استور منفی 16، کالام، پاراچنار منفی 10، دیر، مالام جبہ، قلات منفی 5اور کوئٹہ میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے شمال مغربی بلو چستان، خیبر پختو نخوا کے پہاڑی علاقوں ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کردی۔
ترجمان محکمہ موسمیات راشد بلال کہتے ہیں بارش اور برفباری کی شدت زیادہ نہیں، اس لیے بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا خطرہ نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور سر د رہے گا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔