“چار دن جیل میں نہ رہنے والوں کی چیخیں بند نہیں ہو رہیں”
فائل فوٹووزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے وزیراعظم عمران خان کو قوم کی مشکلات کا بخوبی احساس ہے،غریبوں کی ہمدردی میں مگرمچھ کے آنسو بہانے والوں کا بویا آج پوری قوم کاٹ رہی ہے، چار دن جیل میں نہ رہنے والوں کی چیخیں بند نہیں ہو رہیں۔
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا اپنے ایک ٹویٹ میں کہنا ہے اپنے کارکنوں کو دھوکہ دینے والے کس منہ سے دوسروں پر دشنام طرازی کرتے ہیں، غریبوں کی ہمدردی میں مگرمچھ کے آنسو بہانے والوں کا بویا آج پوری قوم کاٹ رہی ہے، چار دن جیل میں نہ رہنے والوں کی چیخیں بند نہیں ہو رہیں۔
اپنے کارکنوں کو دھوکہ دینے والے کس منہ سے دوسروں پر دشنام طرازی کرتے ہیں۔غریبوں کی ہمدردی میں مگرمچھ کے آنسو بہانے والوں کا بویا آج پوری قوم کاٹ رہی ہے۔چار دن جیل میں نہ رہنے والوں کی چیخیں بند نہیں ہو رہیں۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) January 20, 2020
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 16 ماہ میں موجودہ حکومت نے قرضوں کی ادائیگی سمیت معاشی نظم و ضبط قائم کرنے کے لیے بروقت اور جرات مندانہ فیصلے کئے، مالیاتی اور انتظامی مشکل فیصلے قوم کو 71 سال کے مسائل سے نجات دلانے کے لیے کیے گئے ہیں، قوم کی ہمت اور حوصلے سے خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔
16 ماہ میں موجودہ حکومت نے قرضوں کی ادائیگی سمیت معاشی نظم و ضبط قائم کرنے کے لیے بروقت اور جرات مندانہ فیصلے کئے۔مالیاتی اور انتظامی مشکل فیصلے قوم کو 71 سال کے مسائل سے نجات دلانے کے لیے کئے گئے ہیں۔ قوم کی ہمت اور حوصلے سے خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہونے جارہاہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) January 20, 2020
معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا وزیراعظم عمران خان کو قوم کی مشکلات کا بخوبی احساس ہے،عوام کو براہ راست ریلیف دینے کے لیے 7ارب کا یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے پیکیج دیا گیا، آنے والے دنوں میں عوام کی آسانی کے لیے مزید اقدامات ہوں گے۔
وزیراعظم عمران خان کو قوم کی مشکلات کا بخوبی احساس ہے۔ عوام کو براہ راست ریلیف دینے کیلئے 7ارب کا یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے پیکیج دیا گیا۔آنے والے دنوں میں عوام کی آسانی کیلئے مزید اقدامات ہوں گے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) January 20, 2020















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔