وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کےلیے کل ڈیووس روانہ ہوں گے
فائل فوٹواسلام آباد:وزیراعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کےلیے کل ڈیووس روانہ ہوں گے ،وزیر اعظم ورلڈ اکنامک فورم کے کلیدی مقرریں میں سے ہوں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لیے 3 روزہ دورے پر کل سوئٹزرلینڈ کے قصبے ڈیووس روانہ ہوں گے،وزیراعظم کا دورہ ڈیووس 3روزہ ہوگا۔
دفتر خارجہ نے وزیراعظم کے دورے کے ایجنڈے اور ملاقاتوں کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی جبکہ مشیر تجارت رزاق داؤد اور معاون خصوصی زلفی بخاری سمیت دیگر حکام عمران خان کے ہمراہ ہوں گے۔
وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کر کے پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروباری مواقع سے آگاہ کریں گے ۔
وزیراعظم عمران خان پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر بھی روشنی ڈالیں گے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ڈیووس میں کئی عالمی راہنماؤں اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔
وزیراعظم 23 جنوری کو وطن واپس آئیں گےجبکہ عمران خان کے بیرون ملک ہونے کے باعث رواں ہفتے کابینہ کا اجلاس نہیں ہوگا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔