مریم نوازکی بیرونِ ملک سفر کی اجازت کےلئے ایک اور درخواست دائر
فائل فوٹومریم نواز نے والد کی عیادت کےلئے بیرون ملک سفر کی اجازت کےلئےلاہور ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر کر دی۔
مریم نواز کی متفرق درخواست میں وفاقی حکومت، نیب اور دیگر فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں نواز شریف کی تازہ ترین رپورٹس کو بھی منسلک کیا گیا ہے۔
اس درخواست میں مریم نواز نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ والد کی طبیعت دن بدن ناساز ہوتی جا رہی ہے۔نواز شریف کی تازہ رپورٹس میں ان کے امراض میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ نواز شریف کی میڈیکل ہسٹری سے متعلق ان سے زیادہ کوئی نہیں جانتا لہذا ان کی تیمارداری کےلئے ان کا اپنے والد کے پاس موجود ہونا اشد ضروری ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت میاں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد والد کی تیمارداری کےلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔