وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر ٹرمپ میں ملاقات
وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر ملاقات ہوئی۔دونوں سربراہان کے درمیان یہ ملاقات وفود کی سطح پر ہوئی۔
مذاکرات شروع کرنے سے قبل میڈیا سے مختصر گفتگو میں دونوں سربراہان نےکہا کہ دونوں ممالک کے درمیان یہ اہم ملاقات ہونے جارہی ہے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاک بھارت تنازع کے حل میں کردار ادا کرسکتے ہیں۔میں چاہتا ہوں کہ میرے دوست عمران خان آپ سے بات کریں۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا پاکستان افغانستان میں پرامن اقتدار منتقلی چاہتا ہے۔امریکی صدر سے افغان صورتحال پر بات ہوگی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا پاکستان سے کبھی اتنے اچھے تعلقات نہیں رہے جو اب ہیں۔دونوں ممالک ایک دوسرے سے تعاون کررہے ہیں۔ہم کشمیر کی صورتحال پر بھی بات کریں گے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔