ترکی کے مشرقی صوبے الازگ میں زلزلہ ، اموات 31 ہوگئیں،1500افراد زخمی
فائل فوٹوانقرہ :ترکی کے مشرقی صوبے الازگ میں زلزلے کے باعث اموات 31ہوگئیں جبکہ 1500افراد زخمی ہیں۔
ترکی کے مشرقی صوبے الازگ میں ہولناک زلزلے کی تباہ کاریاں ہر طرف ملبے کا ڈھیر ہے،6.8شدت کے زلزلے نےشہریوں کو خوف میں مبتلا کر رکھا ہے، سخت سردی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
الازگ میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں،24گھنٹے بعد ملبے سے 3سالہ بچی کو زندہ نکال لیا گیا۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ،نمازہ جنازہ میں بھی شرکت کی۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گورتیرس نے کا اظہار افسوس کیا اور تعاون کی پیش کش کردی۔
روسی ،فرانسیسی صدور،جرمن چانسلر اینگلا مرکل،افغانستان جارجیا ہنگری سمیت مختلف ممالک کے رہنماؤں کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔