آزادکشمیراورگلگت بلتستان سمیت بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان

شائع 02 فروری 2020 05:55am
فائل فوٹو

اسلام آباد:محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پیرسے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے ۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورسرد  ہے،شمالی بلوچستان ، بالائی خیبرپختونخوا ، گلگت اورآزاد کشمیر میں سردی کے ڈیرے ہیں ، موسم صاف ہونے کے باعث درجہ حرارت میں بھی کمی آرہی ہے ، سب سے زیادہ درجہ حرات اسکردو میں منفی 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48 گھنٹے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم پیرکی رات سے آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سمیت بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا آمکان ہے ۔

 محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ ، لاہور،گجرات، گوجرانوالہ سیالکوٹ، ساہیوال اور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں آئندہ 2روز دھند رہنے کا امکان ہے ۔