کراچی:اسپشیل سیکیورٹی یونٹ کی کارروائی ، بھاری تعدادمیں اسلحہ وگولہ بارود برآمد
فائل فوٹوکراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں اسپشیل سیکیورٹی یونٹ نے بڑی کارروائی کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔
شہر قائد کو بڑی تباہی سے بچالیا گیا، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کرتےہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود، سیٹلائٹ فون اور دستاویزات برآمد کرلیں۔
خفیہ اطلاع پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نے فیڈرل بی ایریا میں ایک مکان پر چھاپہ مارا ،جہاں مکان میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد ہوا۔
برآمد کیے گئے اسلحہ، گولہ بارود اور سیٹلائٹ فون کو مکان کے ایک کمرے میں باقاعدہ گتوں کے ڈبوں میں پیک کر کے چھپایا گیا تھا۔
برآمد اسلحے میں 38 ایس ایم جی رائفل، 75 میگزین، 9 مارٹر گولے،60 دستی بم، 10 ڈیٹونیٹر، 53 گولیوں سے لیس باکس اور 2 خودکار بندوقیں،ایک سیٹلائیٹ فون اور 2 پاسپورٹ بھی برآمد کیے ہیں ۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔